ہفتہ‬‮   25   مارچ‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

آزادکشمیریونیورسٹی کے ڈاکٹر لال حسین کا نام دنیا کے دو فیصد اعلیٰ سائنسدانوں میں شامل

       
مناظر: 528 | 30 Nov 2022  

مظفرآباد(نیوز ڈیسک ) آزاد جموں و کشمیریونیورسٹی کے ایک پروفیسر ڈاکٹر لال حسین کو سال 2021اور 2022میں نمایاں تحقیقی خدمات پر اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ایلسیویئر کی جانب سے شائع کردہ دنیا کے ممتاز دو فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
آزادکشمیر یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر لال حسین نے 75مقالے شائع کئے ہیں جن میں سے 55 انتہائی اہم مقالے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایلسیویئر دنیا کا سب سے مشہور پبلشر ہے جو ہر سال متعلقہ شعبوں میں مستند تحقیقی کردار کی بنیاد پر دنیا کے سائنسدانوں کی فہرست شائع کرتا ہے۔ سائنسدانوں کا انتخاب ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں اشاعتوں اور حوالہ جات کی تعداد پر انحصار نہیں کیاجاتا جبکہ اس میں 50سے زیادہ پیرامیٹرز استعمال کیے جاتے ہیں جن میں ایک مصنف کے حوالہ جات، پہلے اور متعلقہ مصنف کے حوالہ جات اور اہم کردار ادا کرنے والے مصنف کے حوالہ جات وغیرہ شامل ہیں۔ ڈاکٹر حسین اگست 2019سے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے نیلم کیمپس میں شعبہ کمپیوٹر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 28 Feb 2023
Total Killings 96,180
Custodial killings 7,290
Civilian arrested 165,680
Structures Arsoned/Destroyed 110,498
Women Widowed 22,958
Children Orphaned 1,07,899
Women gang-raped / Molested 11,256

Feb 2023
Total Killings 5
Custodial killings 2
Civilian arrested 115
Structures Arsoned/Destroyed 2
Women Widowed 1
Children Orphaned 3
Women gang-raped / Molested 0