جمعرات‬‮   25   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

کے جے ایف کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحافیوں کی گرفتاری پراظہار تشویش

       
مناظر: 410 | 30 Nov 2022  

اسلام آباد26نومبر(نیوز ڈیسک ) کشمیر جرنلسٹس فورم راول پنڈی اسلام آباد نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں صحافیوں کی گرفتاری پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے اس اقدام کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر خاور نواز راجہ نے اسلام آباد میں فورم کے عہدیداروں کے ایک اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اخبارات کی بندش، صحافیوں کے خلاف آئے روز کریک ڈان اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آزادی اظہار رائے پر سخت پابندیاں تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے بھارت کے ظالمانہ اقدامات میں سے ایک ہے۔بیان میں کہاگیا کہ کشمیر جرنلسٹس فورم کے عہدیدار اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسزکی طرف سے صحافیوں کے خلاف مقدمات کا نوٹس لیں اوران کی فوری رہائی کے لئے ٹھوس اقدمات کریں۔ اجلاس میں فورم کے سیکرٹری عقیل انجم،سینیئرنائب صدر راجہ ماجد افسر،نائب صدر ظہیر مغل ،جوائنٹ سیکرٹری عابد ہاشمی، سیکرٹری فنانس اعجاز خان ،سیکرٹری اطلاعات اقبال اعوان،آرگنائزر عدیل بشیر، ڈپٹی آرگنائزر طلحہ جاوید اور ایگزیکٹو باڈی کے ارکان راجہ خالد، سردار نثار تبسم، راجہ عثمان طاہر،عامر اقبال ہاشمی، نوید چودھری، غلام نبی کشمیری اورسردار ندیم اقبال نے شرکت کی۔